عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں-خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 15:35

عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں-خورشید شاہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں، نگراں وزیراعظم کے نام پر پارٹی قیادت سے مشاورت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی موجودگی میں پارٹی میں مشاورت کی جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو، کسی پارٹی کا نہ ہو۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ہر آدمی کا کسی بھی پارٹی سے الحاق ضرور ہے، الحاق ہونا اور بات ہے، کسی بھی پارٹی کا عہدے دار ہونا الگ بات ہے۔اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ایسا شخص جو کسی پارٹی میں عہدیدار رہا ہو نظرآئے گا کہ کسی پارٹی کا بندہ ہے۔