جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کی لیے جدوجہد کررہی ہے‘ہمارے اسلاف نے قربانیاں اللہ کے نظام کے قیام اور غلبے کیلئے دی تھیں‘

70سال بیت جانے کے باوجود بھی مشن ابھی تک پورا نہیں ہوا ‘اس ادھورے مشن کی تکمیل کا علم لے کر جماعت اسلامی میدان عمل میں برسرپیکار ہے جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کا ’’شہداء کانفرنس‘‘ سے خطاب

منگل 24 اپریل 2018 17:50

راولاکوٹ،سنگولہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کی لیے جدوجہد کررہی ہے،ہمارے اسلاف نے قربانیاں اللہ کے نظام کے قیام اور غلبے کے لیے دی تھیں،70سال بیت جانے کے باوجود بھی مشن ابھی تک پورا نہیں ہوا اس ادھورے مشن کی تکمیل کا علم لے کر جماعت اسلامی میدان عمل میں بروئے کار ہے،دجالی فتنوں کے سمند رکا واستہ ہمار ے نوجوانوںکو پڑا ہے،اس سمندر سے نکل کر اسلامی کی روشنی کی طرف آنا ہے،لوگ اپنے ذاتی مفادات ،اولاد اور وطن کے لیے آبلہ پائی اور صحران نوروی کرتے ہیں مگر جماعت اسلامی وہ خوش قسمت تحریک ہے جس کے کارکن اللہ کی رضا اور نبی ؐؑ کی شفاعت کے لیے میدان عمل میں ہیں،ان خیالات کا اظہارانھوںنے سنگولہ میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے سابق امیر ضلع زائد رفیق ایڈووکیٹ ،سردار نزاکت ،سردار نسیم ،عبدلقیوم افسر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمودخان نے کہا کہ اپنے اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں، سیرت صحابہ اور سیرت اصلحاء کامطالعہ کریں،جو لوگ شعوری طور پرجماعت اسلامی میںآئیںگے وہ محنت کریں گے دوسرے لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچائیںگے،انسانیت اللہ کے پیغام کوترس رہی ہے اور بستیاں کی بستیاں ایسی ہیں جہاں جماعت اسلامی کے کارکن کی منتظر ہیں،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں،انھوںنے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیریوںنے اپنے حصہ کا کام کرلیاہے اب ان کی آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ او رپاکستان نے اپنا کردار ادا کرناہے،بیس کیمپ کا کرداربہت اہم ہے،انھوںنے کہاکہ شہداء کے مشن کی تکمیل تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ آج امت کی زبوں حالی کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے امت ایک بارپھر قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرے توا س امت کو پھر اللہ تعالیٰ عروج عطاء کردے گا۔

متعلقہ عنوان :