چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر سے 11 مئی تک بنچ راولاکوٹ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا‘ جاری اعلامیہ

منگل 24 اپریل 2018 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر سے 11 مئی تک بنچ راولاکوٹ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا‘ جاری اعلامیہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد جموںوکشمیر عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کے حکم پر سپریم کورٹ از مورخہ 7مئی 2018تا مورخہ 11مئی بشمول دونوں ایام راولاکوٹ کے مقام پر سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔اسسٹنٹ رجسٹرار برانچ رجسٹری راولاکوٹ کو مطابقاًمقدمات کی سماعت مقرر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ یہ بات رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتائی گئی ہے ۔