وزیراعظم فاروق حیدر اوروزیربلدیات راجہ نصیرکی خصوصی ہدایت

پرآزادکشمیربھرمیںتعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے ‘ کوٹلی سٹی کے اندراس وقت بے شمارترقیاتی کام جاری ہیںجواپنی مقررہ مدت کے اندرپایہ تکمیل تک پہنچ جائیںگے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کوٹلی سردارزاہدمحمود کی بات چیت

منگل 24 اپریل 2018 17:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودنے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوروزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی خصوصی ہدائت پرآزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی میںتعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے کوٹلی سٹی کے اندراس وقت بے شمارترقیاتی کام جاری ہیںجواپنی مقررہ مدت کے اندرپایہ تکمیل تک پہنچ جائیںگے کوٹلی سٹی کی صفائی ستھرائی،تعمیروترقی،ندی نالوںکی صفائی کاعمل بھی جاری ہے انشاء اللہ تعالیٰ موجودہ حکومت ضلع کوٹلی کوآزادکشمیرکاماڈل اورترقی یافتہ ضلع بنائیگی ان خیالات کااظہارانہوںنے کوٹلی سٹی میںجاری صفائی مہم کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرچیف سینٹری انسپکٹر پرویزاخترجلالی ودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاکہ میرے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیںعوام کوکوئی بھی مسئلہ ہوتووہ ڈائریکٹ میرے موبائل پرمجھ سے رابطہ کرسکتے ہیںمجھ سمیت بلدیہ کے آفیسران،اہلکاران،سینٹری ورکرزکوٹلی سٹی کوماڈل،صاف ستھرابنانے کے لیے اپنی تمام ترکوششیں بروئے کارلارہے ہیںعوام کی مزیدسہولت کے لیے کوٹلی سٹی کے اندربہت جلدسٹریٹ لائٹس بھی نصب ہورہی ہیں سردار زاہدمحمودخان نے کہاکہ شہریوںکی شکایات پرفوری ایکشن لیتے ہوئے گلی،محلوں،بازاروںکے اندرپائے جانے والے ایسے مین ہولزجن کے ڈھکن نہیں تھے اورعوام کوچلنے میںمشکلات کاسامناآرہاتھاکوفی الفورمضبوط ڈھکنوںسے بندکرنے کاعمل جاری ہے اورشہربھرکے ایسے مین ہولزجن کی صفائی ستھرائی نہیںہوئی تھی ان کی صفائی ستھرائی کاعمل بھی تیزی سے جاری ہے کوٹلی سٹی کے اندرابلنے والے مین ہولزجن سے پانی باہر آتا تھا اور نمازیوں شہریوں کو گزرنے میںپریشانی ہوتی تھی کی بھی صفائی ستھرائی کاعمل تیزی سے جاری ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی کوماڈل ،ترقی یافتہ بنانے کے لیے پرعزم ہے