پشاورپولیس کی منشیات فروشوں اور سمگلروںکے خلاف کارروائی

منگل 24 اپریل 2018 18:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پشاورپولیس نے معاشر ے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے منشیات فروشوں اور سمگلروںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئی5منشیات فروشو ںاور سمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں،علا وہ ازیں پشاور پولیس نے اسلحہ سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاورقاضی جمیل الر حمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں معاشر ے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے پشاور پولیس نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں اور سمگلروںکے خلا ف کا میاب کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں اور چھاپے لگا ئے گئے ان ناکہ بندیوں اور چھاپوں کے دوران،تھانہ گلبہار کی حدود میںایس ایچ او گلبہار جاوید اختر ،ASI جان عالم خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے شراب سپلائی کر نے والا گروہ ،نسیم ولد عبد الجمیل ،آصف ولد محمد اللہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 60 بوتل شراب اور 1100. گرام چرس برآمد ،تھانہ اُرمڑ کی حدود میں SI گل محمد خان نے ناکہ بندی کے دوران نور الرحمن ولد مصری خان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد ،تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ASI طاہر خان نے ناکہ بندی کے دوران شیر الرحمن ولد حسن غلام سکنہ کر م ایجنسی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 1065. گرام چرس برآمد کر کے ،علا وہ ازیں تھانہ حیات آباد کی حدود میں ASI پیر محمد خان نے جمرود ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر LEF.8688 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 5 عدد پستول 38 بور،ایک 30 بور پستول ،درجنو ں کارتوس برآمد کر کے ملزم نور محمد ولد صابر خان سکنہ بنوں کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔