الپوری نجی کلینکس پر چھاپے‘ رجسٹریشن اور ریکارڈطلب

بدھ 25 اپریل 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ طارق محمودنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری اور مضافاتی علاقوں میں نجی کلینکوں پر چھاپے مارے اور کئی پرائیویٹ کلینکس کی رجسٹریشن اور ریکارڈ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے اور غیر قانونی کلینکس کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر تحصیلدار الپوری شیردل اور پولیس کی بھاری نفری بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھی ‘ تمام کلینکس کی مرحلہ وار چیکنگ کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :