ساہیوال،قبضہ کے تنا زعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ،

پتھرائو اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ،چارافراد شدید زخمی، چار گرفتار

بدھ 25 اپریل 2018 14:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) لکڑ منڈی میں قبضہ کے تنا زعہ پر دو گروپوں میں تصادم فائرنگ،پتھرائو اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال، چار افرادشدید زخمی جبکہ چار گرفتار کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

مکان پر قبضہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران پتھرائو،ڈنڈوں کا آزادہ استعمال اور فائرنگ کے دوران عبداللہ،یاسر اور فہد پٹھان،نوید،محمد انور ،عابد حسین ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے جس کے نتیجہ میں نوید مجید،محمد عابد،انور اور شجاعت شدید زخمی ہوئے ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور چار افراد کو حراست میں لے لیا۔