ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے ماحول بچائو اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے عوام کے بہترین مفاد میں ماحولیات ایکٹ مجریہ 2000 ء کے مطابق640 میگاواٹ ماہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی عوامی شنوائی کا انعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 15:07

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ادارہ تحفظ ماحولیات نے آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات ایکٹ مجریہ 2000 ء کے مطابق640 میگاواٹ ماہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی عوامی شنوائی میں شرکت کے لیئے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کو بذریعہ اخباری اشتہارات/پینا فلیکس مطلع کیا اورمورخہ 24 اپریل 2018 ء مقامی کمیونٹی نے پراجیکٹ سے متعلقہ بعض اہم نوعیت کے خدشات کے پیش نظر عوامی شنوائی میں شرکت نہیں کی - تاہم مقامی کمیونٹی کے ایک نمائندہ تعداد نے شرکت کر کے پراجیکٹ سے براہ راست متاثر ہونے والے لوگوں کے تحفظات سے آگاہ کیا اور درخواست کی اس عوامی شنوائی کا دوبارہ انعقاد کیا جائے -اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے کمیونٹی نمائندہ لوگوں کو عوامی شنوائی کی ضرورت اور اہمیت کے حوالہ سے اگاہ کیا اور بتایا کہ عوامی شنوائی کامقصدہی یہی ہے کہ متعلقہ لوگوں کے تحفظات کو سنا جائے اور ان کا حل تلاش کیا جائے تاکہ ماحولیاتی منظوری جاری کرتے وقت عوام کے تحفظات وخدشات کو ملحوظ خاطر رکھا جاسکی-ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے مزید بتایاکہ اگر عوام اپنے خدشات/تحفظات سے ادارہ کو آگاہ نہیں کریں گے تو ادارہ تحفظ ماحولیات کے لیئے ماحول بچائو اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے عوام کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرنے میں دشواری ہو گی - اس موقع پر آنے والے لوگوں کی حد تک ان کے تحفظات کو سناگیا - البتہ تمام متعلقین / متاثرین کی مشاورت کے بعد ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے مورخہ 15 مئی 2018 ء بوقت10:00 بجے بمقام سیری بانڈی دوبارہ عوامی شنوائی کااعلان کیا - تاکہ کمیونٹی کے مسائل /تحفظات کو ریکارڈ کرنے کے بعد مسائل کی داد رسی کی شرائط کو بہر صورت ماحولیاتی منظوری کا حصہ بنایا جائے -لہذا ماہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی کمیونٹی کو مطلع کیا جاتاہیکہ آئندہ کے لیئے مقررہ تاریخ وقت اور جگہ (15 مئی 2018 ء 10:00 بجے دن سیری بانڈی) کے مقام پر عوامی شنوائی میں شرکت فرمائیں - اگر کسی بھی فرد کو کوئی بھی شکایت ہو تو ادارہ تحفظ ماحولیات کے فون نمبر 05822-921082 پر رابطہ کر سکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :