وزیر اعظم آزاد کشمیرکا سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے برطانیہ سے اپنے ایک خصوصی تعزیتی پیغام میں سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مرحومہ کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :