زلزلے سے ہمارا بہت نقصان ہوا، حکومت نے ازالہ نہیں کیا ،زلزلہ متاثرین

ہسپتال کی عمارت زیر تعمیر ہے ابھی کرائے کی بلڈنگ سے ہسپتال کا کام لیا جا رہا ہے، زلزلہ متاثرین کی گفتگو چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور

بدھ 25 اپریل 2018 20:14

زلزلے سے ہمارا بہت نقصان ہوا، حکومت نے ازالہ نہیں کیا ،زلزلہ متاثرین
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار کے دورہ بالاکوٹ کے دوران زلزلہ متاثرین نے کہا کہ زلزلے سے ہمارا بہت نقصان ہوا، حکومت کی جانب سے بھی نقصان کا ازالہ نہیں کیا گیا، ہسپتال کی عمارت زیر تعمیر ہے ابھی کرائے کی بلڈنگ سے ہسپتال کا کام لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو دورہ بالا کوٹ کے دوران انچارج ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شائستہ نے بریفنگ دی، ڈاکٹر شائستہ نے کہا کہ ہم کرائے کی بلڈنگ میں کام کررہے ہیں، ہسپتال کی عمارت زیر تعمیر ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہسپتال کی تعمیر ہو بھی رہی ہے کہ نہیں اس موقع پر زلزلہ متاثرین نے کہا کہ چیف صاحب آپ ہی ہمارے مسیحا ہیں، زلزلے سے ہمارا بہت نقصان ہوا اور حکومت کی جانب سے بھی کوئی ازالہ نہیں کیا گیا، ہماری تمام امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے متاثرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔