قوم ملک کے غداروں اور مودی کے یاروں سے نفرت کرتی ہے پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کے لئے امریکہ، بھارت اور اسرائیل سازشیں کر رہے ہیں بیرونی سازشوں کے مقابلے کے لئے اندرونی اتحاد ضروری ہے،

پاک فوج کی کردارکشی کرنے والے پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کے مقاصد پورے کر رہے ہیں،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ اپریل 20:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم ملک کے غداروں اور مودی کے یاروں سے نفرت کرتی ہے پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کے لئے امریکہ،، بھارت اور اسرائیل سازشیں کر رہے ہیں بیرونی سازشوں کے مقابلے کے لئے اندرونی اتحاد ضروری ہے پاک فوج کی کردارکشی کرنے والے پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کے مقاصد پورے کر رہے ہیں کو ئٹہ میں خود کش حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے بھارت افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے بھارت نواز جماعتیں نواز شریف کی اتحادی بنی ہوئی ہیں ووٹ کو عزت دو کے علمبردار فوج،، عدلیہ اور ووٹر کو عزت دینے کی بات کیوں نہیں کرتے اچکزئی، حاصل بزنجو،، اسفندیار ولی، فضل الرحمن بھارت کے خلاف کیوں نہیں بولتے سول اداروں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کرپشن کے بت پاش پاش ہو جائیں گے قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے محاسبہ کے لئے قومی اتحاد یکجہتی ہے پاکستان کے دشمن پاکستانی قوم کو لسانیت، علاقائیت، صوبائیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قوم کو عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ ن لیگ اقتدار سے ہی نہیں سیاست سے بھی آؤٹ ہونے والی ہے مسائل زدہ عوام حکومتی مظالم کا بدلہ ن لیگ سے ووٹ کے ذریعے لے گی۔