تھانہ پولیس کوٹلی کی کارروائی‘ سماجی رہنما انجمن تاجراں کوٹلی کا مرکزی سیکرٹری جنرل چار کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار

جمعرات 26 اپریل 2018 12:56

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) تھانہ پولیس کوٹلی کی کارروائی‘ سماجی رہنما انجمن تاجراں کوٹلی کا مرکزی سیکرٹری جنرل چار کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی طاہر ایوب نے ہمراہ نفری معتبر زرائع کی اطلاع پر ہاوسنگ اسکیم نرسری کے قریب دوران ناکہ بندی انجمن تاجراں کے مرکزی سیکرٹری جنرل انوار بیگ کی تلاشی لی تو دوران تلاشی چار کلو ہیروئن اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ 9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش کی تو ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کے اس کے ساتھ ابرار اور نعیم بھی اس کام میں ملوث ہیں جس پر پولیس نے ملزم کو حوالات بند کر کے دوسرے دو منشیات فروشوں کے گرفتار ی کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیی-