مظفر آباد ، میڈیکل کالجز میں داخلوں کے خلاف عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 15:30

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) میڈیکل کالجز میں داخلوں کے خلاف عدالت العالیہ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت ،چیف سیکرٹری خود ڈاکٹر مگر سیکشن آفیسر صحت عامہ اور پرائیویٹ سیکرٹری نے ایڈمیشن کمیٹی کے اہلکاران سے ساز باز کر کے میڈیکل کالجز میں قانون ،قاعدے اور عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں ، ،پرنسپل نے اپنے دستخط کی مہر بنا کر کلرکوں کے حوالے کی ہوئی ہے جو عدم موجودگی میں خط و کتابت کرتے ہیں ،متاثرہ طالب علم چوہدری اظہر نے بتایا کہکہ عدالت العالیہ کے ڈویژن بینچ نے معذور طلباء و طالبات کے حق میں کوٹہ ایک فیصد سے بڑھا دو فیصد کرنے کا حکم دیا مگر سیٹیں موجود ہونے کے باوجود معذور طلبہ کا مستقبل تاریک کرنے کا بھیانک کھیل کھیلا گیا ،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ،وزیر صحت اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر ذمہ داران کے خلاف فوری نوٹس لیں اور زیادتی کا ازالہ کریں بصورت وزیراعظم سیکرٹریٹ ،چیف سیکرٹری آفس کے سامنے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔