درخت لگا کر جنگلات بڑھانے سے ہی زمین کاتحفظ ممکن ہے،آلودگی سے پاک زمین ایک صحتمندمعاشرے کی علامت ہے، مئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ

جمعرات 26 اپریل 2018 16:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) درخت لگا کر جنگلات بڑھانے سے ہی زمین کاتحفظ ممکن ہے،آلودگی سے پاک زمین ایک صحتمندمعاشرے کی علامت ہے، موسمیاتی تغیر وتبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہم سب نے مل کر جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوںگے،اس سلسلے میں درخت لگانا اوران کی آبیاری کرکے زمین کاتحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہے ،ان خیالات کااظہار مئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عین الدین آغا،بی آر ایس پی کے نعمت اللہ مریانی ودیگر عالمی یوم ارض کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکہنا تھا کہ جنگلات سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں میں کارگر ثابت ہوتے ہیں،روئے زمین پر درخت لگاکر ہی ہم اسے فضامیں موجود زہریلی گیسوں کے مضراثرات سے محفوظ بناسکتے ہیں،درختوں کاکٹائی اور انہیں ختم کرنے کاسلسلہ جاری رہا توآئندہ 50سالوںمیں جنگلات ختم ہوجائیںگے جس سے انسانی زندگی کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی خطرے کے پیش نظر ہرسال یہ دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں میں شعور وآگاہی پیدا کرکے زیادہ دیادہ درخت لگانے کااجحان بڑھایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی چیزیں پولیتھین بیگزودیگر زہریلی گیسوں کے استعمال کوروکناناگزیر ہے ،انہوں نے کہا کہ جنگلات وجنگلی حیات کاخطرے سے دوچار ہونامستقبل میں انسانی زندگی کیلئے بڑا چیلنج ہے،زمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں بھرپور اقدامات کرنا ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :