لاڑکانہ،عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی مخالف دھڑوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں تیز

سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے لاڑکانہ عوامی اتحاد کی جانب سے (کل )اوٹھا چوک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا

جمعرات 26 اپریل 2018 20:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی مخالف دھڑوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔ لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع میں عام انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی امیدواروں کا جم کا مقابلہ کرنے اور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے لاڑکانہ عوامی اتحاد کی جانب سے آج شہر کے اوٹھا چوک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی، سابق رکن سندھ اسمبلی منور علی عباسی، جی ڈی اے رہنما عادل الطاف انڑ، عدنان الطاف انڑ، اللہ بخش انڑ، فنکشنل لیگ رہنما سید اکبر حسین شاہ راشدی، جی یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد خالد محمود سومرو، ضلعی امیر مولانا ناصر خالد محمود سومرو اور دیگر خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرتے ہوئے 50 فوٹ اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ کارکنان کے بیٹھنے کے لیے 25 ہزار کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ اس موقع پر جی ڈی اے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے بتایا کہ لاڑکانہ کو ترقی دلوانے کے بجائے اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے جس کے باعث لاڑکانہ کے شہری آج بھی صاف پانی، صفائی، صحت، تعلیم سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج منعقدہ ہونے والا جلسہ عام پیپلز پارٹی کے لیے ریفرنڈم ثابت ہوگا اور عوام اس میں بھرپور شرکت کرکے پیپلز پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔