Live Updates

پرویز خٹک نے پشاور کو قبرستان بنادیا ہے، امیر مقام

عمران کا ہدف ترقی کا پہیہ رکوانا ہے، اب پاکستان کے ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، یوٹرن خان وزارت عظمی کا اہل نہیں، ایم پی ایز کے بیوپاری پرویز خٹک29اپریل کے جلسے کیلئے کے پی کے حکومت سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، جلسے سے خطاب

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے پشاور کو قبرستان بنادیا ہے ۔ عمران خان بجٹ پاس نہ کرنے کا کہتا ہے اور پرویز خٹک بجٹ پاس کرنے کا اعلان کرتا ہے۔عمران سن لو کہ پختون مینڈیٹ دینا بھی جانتے ہیں اور لینا بھی۔عمران کا ہدف ترقی کا پہیہ رکوانا ہے۔

اب پاکستان کے ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ یوٹرن خان وزارت عظمی کا اہل نہیں۔ ایم پی ایز کے بیوپاری پرویز خٹک29اپریل کے جلسے کیلئے کے پی کے حکومت سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔چھوٹی پارٹیاں اسلام آباد میں حکومت نہیں بنا سکتی۔ وہ درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسہ سے ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ ، اختیار ولی اورپارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی احسان اللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ اگر ادارے مستحکم ہو اور جمہوریت مضبوط ہو تو سب کی بہتری ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے سے سب کو سکون ہو گا۔ پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو دو دن پہلے کہتے ہیں کہ پی ایم ایل این کی اہم وکٹ گرنے والی ہے۔ یو ٹرن خان کو کہتا ہوں کہ وکٹ تو گر گیا لیکن آپ ہار گئے ہیں۔وکٹ گرنے سے فرق نہیں پڑتا قوم ہمارے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک نے پشاور کو قبرستان بنایا ہے۔لاہور کے میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور کو کھنڈر بنایا۔ عمران خان بجٹ پاس نہ کرنے کا کہتا ہے اور پرویز خٹک بجٹ پاس کرنے کا اعلان کرتا ہے۔شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پشاور تب جائیں گے جب اس شہر کو لاہور کی طرح بنائے۔عمران سن لو کہ پختون مینڈیٹ دینا بھی جانتے ہیں اور لینا بھی۔

عمران کا ہدف ترقی کا پہیہ رکوانا ہے۔ اب پاکستان کے ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ یوٹرن خان وزارت عظمی کا اہل نہیں۔ ایم پی ایز کے بیوپاری پرویز خٹک29اپریل کے جلسے کیلئے کے پی کے حکومت سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ ۔چھوٹی پارٹیاں اسلام آباد میں حکومت نہیں بنا سکتی اس لئے صوبے اور مرکز دونوں میں مسلم لیگ (ن) کامیاب کرانا ضروری ہے ۔

عمران خان پر کھڑی تنقید کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس دفعہ یوٹرن لینے والے وزارت عظمیٰ کا اہل نہیں جو اپنے گھر کے معاملات ٹھیک نہیں کر سکتا وہ قوم کو کیا ریلیف دے سکتا ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آئندہ انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط کرا دینگے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کی ترقی کے ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قول و فعل میں تضاد رکھنے والوں کو قوم بری طرح مسترد کریگی ۔ چیف جسٹس ملک میں عجیب قسم کے فیصلے کر رہے ہیں۔جن لوگوں نے خود کش دھماکوں کا سامنا کیا ۔ ملک و قوم کیلئے اپنے پیاروں کا نذرانہ پیش کیا ان سے سیکورٹی واپس لینا کہاں کی دانشمندی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات