ٹائون شپ میں گندے نالے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

شناخت نہ ہو سکی ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت میں ٹائون شپ کے علاقے میں گندے نالے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹائون شپ کے علاقہ مکینوں نے گندے نالے میں ایک خاتون کی تیرتی ہوئی لاش دیکھی تو ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش نالے سے باہر نکال لی جس کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون سبز رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس تھی جس کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم متعلقہ پولیس نے ورثاء کو ڈھونڈنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :