مظفرآباد ڈویژن میں نامعلوم نمبرز سے گھروں کے نمبرز پر فون آنامعمول

غیرضروری کال نے عوام کا جینا محال کردیا،متعدد گھر اجڑنے کا خطرہ،عوام میں شدید تشویش موبائل کمپنیوں کی جانب سے ایسے آوار ہ عناصر کو لگام دینے کا کوئی طریقہ وضع نہیں،مقتدر ادارے کارروائی کریں ،ْعوامی حلقوں کا مطالبہ

جمعہ 27 اپریل 2018 15:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) مظفرآباد ڈویژن میں آوارہ گروہ متحرک،نامعلوم نمبرز سے گھروں پر نمبرز پر مسلسل کال کی جانے لگی ۔شہریوں کا جینا حرام کردیا۔03418985775,03558405052,03490561213نمبرز سے ہر گھر کے موبائل نمبرز پر فون آنے لگے اور طرح طرح کی اوچھی حرکتیں کی جانے لگی ۔متعدد گھروں میں افراتفری اور بے چینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ۔

موبائل کمپنیوں نے ایسے آوارہ گرد عناصر کو لگام دینے کے لئے بھی کوئی طریقہ کار وضع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ حکام اور مقتدر حلقے ایسے عناصر کیخلاف کاررروائی کریں جو معاشرے کی بے چینی کا باعث بن رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے شد ید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دوسرے گھر کے نمبر پر ان نمبرز سے فون آتے ہیں اور اہل خانہ کو پریشانی میں مبتلا کیا جاتا ہے ۔

یہ ایک پورا گروہ ہے جو اس طرح کی حرکتیں کررہا ہے ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل کمپنیاں اور پولیس حکام سمیت انوسٹی گیشن کے ادارے ایسے آوارہ گرد گروہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ معاشرے تباہ ہونے سے بچ سکیں۔نامعلوم نمبرز کی مسلسل گھروں کے نمبرز پر کال سے متعدد گھر اجڑنے کا خطرہ ہے۔متعلقہ ادارے فوری کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :