ڈی ایف سی کا ایبٹ آباد میں مصنوعی گراں فروشی اور ملاوٹ شدہ اشیائے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 15:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد شاد محمد نے خبردار کیا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں مصنوعی گراں فروشی اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کو نتھیاگلی، ڈونگا گلی اور گلیات کے دیگر بازاروں میں دوران چیکنگ جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکاندا روں کو سختی سے ہدایت کی کہ اشیائے خوردنی کی ریڑی سے لیکر بڑی دکان تک نرخ نا مہ آویزاں کرنا لازمی ہے اور مقرر کردہ ریٹ کے مطا بق اشیائے خورد و نوش فرو خت کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ رمضا ن المبارک سے قبل مصنوعی مہنگائی کے مرتکب پائے جانے والے دکا ندارو ں کو بھاری جرمانے کئے گئے، اب تک اس سلسلہ میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کئے گئے۔ انہوں نے گلیات میں چیکنگ کے دوران فروٹ شاپس، بیکری، کریانہ اور دیگر کو گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 70 ہزار رو پے جرمانہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عظمیٰ شاہ اور انسپکٹر پرستان خان بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :