3میگاواٹ سرگن ہائیڈرل پراجیکٹ بند ،جاگراں فیز ون سی2میگاواٹ بجلی مقامی علاقوں کو سپلائی کرنے والا ٹرانسفارمر خراب ‘نیلم ویلی مقامی بجلی سے محروم اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 19:47

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) 3میگاواٹ سرگن ہائیڈرل پراجیکٹ بند ،جاگراں فیز ون سی2میگاواٹ بجلی مقامی علاقوں کو سپلائی کرنے والا ٹرانسفارمر خراب نیلم ویلی مقامی بجلی سے محروم اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے بجلی کی سپلائی بندہونے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آٹھمقام میں کروڑوں کی ویکسین ضائع اہلیان نیلم نے محکمہ برقیات اور پی ڈی او کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لیئے مشاورتی اجلاس بلالیا ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم نواز اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈاکٹر خورشید، صدر ڈسٹرکٹ بار بشارت احمد میر ایڈووکیٹ، ممبر پریس فائونڈیشن آزاد جموں وکشمیر حیات اعوان ، صدر ٹرانسپورٹ یونین نیلم اختر بٹ، سمیت دیگر کی شرکت ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںسرگن پاور پراجیکٹ کی بندش اور جاگراں فیز ون سے مقامی بجلی فراہم کرنے والے ٹرانسفارمر کی خرابی کا زمہ دار محکمہ پی ڈی اور اور برقیات کو ٹہرایا گیا دونوں محکمہ جات کی ملی بھگت غفلت اور لاپرواہی کے باعث نیلم ویلی اس وقت مکمل اندھیرے میں ڈوب چکا ہے نوسیری گرڈ سٹیشن سے نیلم ویلی کو سپلائی کی جانے والی بجلی کی وولٹیج میں کمی کے باعث اہلیان علاقہ کے گھروں میں لگی فریجز جل گئیں۔

جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آٹھمقام میں کروڑوں روپے کی ویکسین تباہ ہوگئی۔بجلی کی بندش کے باعث اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈاکٹر خورشید نے کہا کہ محکمہ برقیات اور پی ڈی او نے ایک منظم سازش کے تحت جاگراں فیز ون کی بجلی کو متاثر کیا سرگن 03میگاواٹ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ بھی ان دو اداروں کی مبینہ غفلت لاپرواہی کے باعث تباہ ہوا نیلم ویلی سے پیدا ہونے والی بجلی سے اہل علاقہ کو محروم رکھنے کی منظم اور سوچی سمجھی سازش ہے محکمہ برقیات اور پی ڈی او نے قبلہ درست نہ کیا تو راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے

متعلقہ عنوان :