آزادکشمیر کو بھی چیف جسٹس ثاقب نثار کی ضرورت ہے‘ لطف الرحمان

صدر یونیورسٹی طالب علم کے قتل پر وائس چانسلر جامعہ کشمیر کے نظم ونسق اور تربیت کا نوٹس لیں

جمعہ 27 اپریل 2018 19:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے بانی صدر ڈاکٹر لطف الرحمان نے کہاہے کہ آزادکشمیر کو بھی چیف جسٹس ثاقب نثار کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں کے معاملات بھی بہت بگڑ چکے ہیں۔ صدرریاست یونیورسٹی طالب علم کے قتل پر وائس چانسلر جامعہ کشمیر کے نظم ونسق اور تربیت کا نوٹس لیں۔وی سی کی گڈ گورننس سب کے سامنے آگئی ہے ۔

ہم عرصہ دراز سے انہی باتوں کے حوالے سے خبردار رکررہے تھے۔ راجہ قیصر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قاتلوں کو فوری گرفتارکیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ جامعہ کشمیر میں زیر تعلیم طلبہ کی تربیت کا فقدان ہے۔ چھوٹے چھوٹے واقعات بڑے حادثات کاسبب بن رہے ہیں۔باشعور ذمہ داران چھوٹے واقعات سے سبق حاصل کرتے ہیں ۔صدر ریاست ‘ چانسلر جامعہ کشمیر کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں ۔ چانسلر نے اس طر ف کوئی توجہ نہیں دی ۔ انھیںفوری توجہ دینا ہو گی۔ ورنہ پانی سر سے گزر جائے گا۔ صدر ریاست نے توجہ نہیں دی جس کا نتیجہ قوم کے سامنے ہے۔ مادر علمی کی غلط تربیت سے آج ایک ماں کی گودا جڑ گئی ۔