علماء کرام انبیا ء کرام کے وارث اور اس دنیا میں اللہ کے نائب ہیں ‘قرآن کی تعلیم کے فروغ میں علماء ہم کردار ادا کر رہے ہیں ‘ علما ء کرام ،قراء کرام دنیا سے بے نیاز ہو کر دین کی خدمت میں مصروف ہوں

استاذ العلماء مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی کا علماء کرام کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 19:54

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) علماء کرام انبیا ء کرام کے وارث اور اس دنیا میں اللہ کے نائب ہیں ۔قرآن کی تعلیم کے فروغ میں علماء ہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔علما ء کرام ،قراء کرام دنیا سے بے نیاز ہو کر دین کی خدمت میں مصروف ہوں ۔قرآن پاک کی تعلیم اعلیٰ تعلیم ہے ،جسے حاصل کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ۔مقدس مہینہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے فحاشی و عریانی کاخاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاراستاذ العلماء مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی نے علماہ کرام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جے یو آئی آزاد کشمیر کے سر براء مولانا قاضی محمود الحسن بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا دین اسلام میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔علما ء کرام اپنے اکابرین سے تعلق مظبوط رکھیں ۔اتباع رسول کو اپناتے ہوئے ہم دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا قرآن سیکھنے اور سکھانے والے اعلی رتبہ والے ہیں ،انہیں اپنے رویوں میں اخلاص اور پاکیزگی لے کر آنا ہوگی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علماء کرام کی صحبت میں بیٹھ کر دین کو اپنی زندگیوں میں لا سکتے ہیں ۔