Live Updates

بلاول نے زندگی بھر کوئی کام نہیں کیا ، ملک سنبھالنے کی بات کرتے ہیں ، عمران خان

زرداری بے نظیر بھٹو کی وصیت پر لیڈر بنے، دنیا کے عظیم لیڈر محنت کرکے اوپر آتے ہیں، قائداعظم محمدعلی جناح، باچا خان اور نیلس منڈیلا اس کی مثالیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 27 اپریل 2018 20:24

بلاول نے زندگی بھر کوئی کام نہیں کیا ، ملک سنبھالنے کی بات کرتے ہیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے زندگی بھر کوئی کام نہیں کیا وہ بھی کہتے ہیں میں پاکستان کو سنبھالوں گا جبکہ آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی وصیت پر لیڈر بنے دنیا کے عطیم لیڈر محنت کرکے اوپر آتے ہیں، قائداعظم محمدعلی جناح، باچا خان اور نیلس منڈیلا اس کی مثالیں ہیں،60کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں سب آگے جانے والا ملک تھا، تاہم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے، خیبرپختونخواہ میں ہم غلطیوں سے سیکھا ہے، نوجوان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، غریب طبقے کے بچوں تعلیم دلا کر آگے لائیں گے تو پاکستان کی حالت بدلے گی، تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈیجٹل یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں برکس کو برابری کی سطح پر ترقی کے مواقع ملیں گے، ہم معاشرے میں قانون کی عمل داری اور انصاف کو ممکن بنائیں گے جس سے ہمارا معاشرہ آزاد ہو گا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ مین ڈیڑھ لاکھ بچے پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں آچکے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ میرٹ کے نظام کو آگے لر کر آئیں کیونکہ نظم و ضبط پر عمل کرنے والی قومیں دنیا میں ترقی کرتی ہیں، اگر ہماری حکومت آئی تو نوجوانوں کو نئے آئیڈیاز پر کام کرنے کا موقع دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات