کوٹلی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر نے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) دوروز قبل پولیس چوکی سرساوہ کی حدود پنجڑہ کے مقام پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر نے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بارہ سالہ بچے سمیت ڈھول بجانے والا جاں بحق ہو ا تھا ۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان سلیم کی ہدایت ایس ایچ او تھانہ کوٹلی طاہر ایوب نے ہمراہ چوکی افسر ایاز ممتاز معہ نفری کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم شمریز ولد کرامت کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کے ملزم شادی کی تقریب کے دوران پسٹل سے فائرنگ کر رہا تھا جس کے باعث ایک بچے سمیت گجرات کا رہائشی ڈھول بجانے والا جاںبحق ہو گیا تھا۔