مدینہ مارکیٹ میں موٹرسائیکلز کے داخلے پر پابند ی لگادی گئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) خبردار ہوشیار‘ مدینہ مارکیٹ ضرور آئیں پر موٹرسائیکل کے بغیر‘ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے موٹرسائیکلز کی مدینہ مارکیٹ داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردی ۔ تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس تعینات کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار محمد بلال فاتح موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کو ہدایات جاری کیں۔ بلال فاتح تمام پوائنٹس کو چیک کرتے رہے تاکہ موٹرسائیکل مارکیٹ میں داخل نہ ہوں ۔ پولیس سے توں تکرار کرنیوالے موٹرسائیکل سواروں کو بلال فاتح سمجھاتے بھی رہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :