مظفرآباد ‘وارڑ سنڈگلی میں پینے کے پینے کی قلت ‘6دنوں سے پانی کی سپلائی بند ‘ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) مظفرآباد شہر کی وارڑ سنڈگلی میں پینے کے پینے کی قلت گزشتہ 6دنوں سے پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان سنڈگلی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد پینے کے لیے پانی دومیل پل سے لانے پر مجبور ،سنڈگلی کے رہائشوں نے ایکسین پبلک ہیلتھ ،میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سمیت وزیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے سنڈ گلی میں پانی کی قلت اور عدم فراہم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے ،سنڈگلی وارڈ میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی اکثریت پانی کے بغیر رہنے پر مجبور ہے اور انہیں پانی ٹینکروں کے زریعے خریدنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

اہلیان سنڈ گلی نے ایکسئین پبلک ہیلتھ کو پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :