سکھر، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے زیر اہتمام چگو جتوئی کے قتل اور جتوئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سٹی سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے محمد بن قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک چگو جتوئی کے قتل اور اور ضلعی صدر دلمراد جتوئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف زیر قیادت ممتاز جتوئی ، سراج میرانی ، امتیاز میرانی ، حماد جتوئی ، امیر بخش و دیگر کے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سکھر پولیس بااثر افراد کی غلام بنی ہوئی ہے اور شہید بھٹو کے کے رہنمائوں اور کارکنان پر جھوٹے کیس درج کر رہی ہے گذشتہ دنوں بچل شاہ میانی کا رہائشی نوجوان چگو جتوئی کا کھلے عام قتل ہو ا لیکن قاتل ابتک گرفتار نہیں ہوئے ، پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر دلمراد جتوئی اور دیگر رہنمائوں اور کارکنان پرقاتلانہ حملہ ہوا لیکن پولیس نے ابتک ملوث ملزمان کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

#