Live Updates

صدر ممنون حسین نارووال مریدکے روڈ پر 732ملین لاگت سے تیار سپورٹس سٹی کا افتتاح کر دیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

بدوملہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) صدر پاکستان ممنون حسین نے نارووال مریدکے روڈ پر 732ملین کی خطیر رقم سے تیار ہونے والی سپورٹس سٹی کا افتتاح کر دیاافتتاح کے بعد ملک کے نامور قومی کھلاڑی مصباح الحق،شعیب ملک،محمد حفیظ ،احمد شہزاد،عبدالسمیع اور عبدالرزاق سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ایک نمائشی میچ کھیلا میچ کو دیکھنے کیلئے ضلع بھر سے خواتین اور نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نیشنل سپورٹس سٹی نارووال میں آئی اور سٹیڈیم میں تل دھرنے کو جگہ نہیں بچی ،کرکٹ میں کھلاڑیوں نے چوکوں چھکوں کی بارش کی اور شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی نوجوان اپنے من پسند کھلاڑیوں کے کھیل پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلاں نارووال کو پاکستان کا جدید ترین سپورٹس سٹی مبارک ہوپاکستان میں کھیل کے میدان آباد کرنے کے سلسلے میں اس شاندار منصوبے کی تکمیل پر میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے سپورٹس سٹی کے خواب کو حقیقت میں بدلا نارووال سپورٹس سٹی اور خطوط پر ملک کے دیگر حصوں میں کھیلوں کی ترویج اور نوجوانوں کے کھیلوں کے سلسلے میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے زیر عمل منصوبے اس امر کا ثبوت ہیں کہ حکومت پاکستان کو اپنے بچوں ا ور نوجوانوں کی ضروریات کا علم ہے اور حکومت پوری تنددہی ہے ان سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے صدر ممنون حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس شہر کے نمائندوں اور خدمت گذاروں نے اپنا فرض ادا کر دیاہے اور اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا کر کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا جھنڈا سر بلند کریں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ انہوں قوموں نے ترقی ا ور عروج کی منزل پر پہنچیں جن کے کھیل کے میدان آباد تھے کیونکہ کھیل میدان ہی ایسی جگہ ہے جو نوجوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو مبذول کروا کے انکی صلاحیتوں کو نکھارتے اور پروان چڑھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان مقابلے میں جن قوموں کی توجہ اس طرح کی مثبت او صحت مندارنہ سرگرمیوں کی طرف نہیں ہوتی ان قوموں کے کھیل کے میدان ویران ہو جاتے ہیں اور نوجوانوں کی صلاحتیں تعمیر کی بجائے تخریب کی طرف مبذول ہو جاتی ہیں صدر پاکستان نے کہا کہ چند دہائی پہلے وطن عزیز میں کھیلوں کے میدان آباد تھے ہمارے کھلاڑی اپنے جوہر دکھاتے ہوئے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہے تھے لیکن جیسے ہی اس قومی شعبے کی ترجیحات میں کمی ہوئی تو نہ صرف ہماری کامیابیوں کا سلسلہ رک گیابلکہ ملک میں منفی رجحانات بھی فروغ پانے لگے جس کے نتیجے میں ہمیں70ہزار جانوں کی قربانی بے پناہ مالی نقصانات بھی برداشت کرنے پڑے انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ قوم اپنے آہنی عزم بے شمار قربانیوں کے بعد دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکی ہے اب اگر ہم یہ چاہتے کہ دہشت تو سر نہ اٹھائے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں میں مصروف کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شائقین کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع نارووال کے لئے بہت بڑا دن ہے نیشنل سپورٹس سٹی نارووال کا افتتاح ملک کے آئینی صدر ممنون حسین نے کر دیا ہے یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے جہاں پر تمام کھیلوں کی بین الاقوامی سہولیات میسر ہوں گی انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے سابقہ چار کپتان جو صف اول کے کھلاڑی نے آکر نارووال سپورٹس سٹی میں نمائشی میچ کھیلااور ایک تعارف دیا ہے اور دیکھا ہے کہ نارووال میں کتنی بہترین سہولیات میسر ہیں اور تمام کھلاڑی حیران تھے کہ ایسی سہولیات تو دبئی میں میسر ہیں انشاء اللہ ہم ایسے مذید آگے لے کر جائیں گے نارووال سپورٹس سٹی کے قیام سے نہ صرف نارووال میں بہت ٹیلنٹ پیدا ہوگا بلکہ ملک کے دوسرے حصوں سے کھلاڑی آکر تربیت حاصل کریں گے یہ ایک قومی نوعیت کا منصوبہ ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جو سابق کپتان رہ چکے ہیں وہ کھیل کو اچھی طرح جانتے ہیںلیکن انہوں نے کے پی کے میں ایک بھی منصوبہ کھیلوں کا نہیں بنایا جبکہ ہماری حکومت نے ایک سو کے قریب پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سٹیڈیم بنائے ہیںچیئرمین پی سی بی سی نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر احسن اقبال نے اپنے وعدہ کے مطابق یہاں بین الاقوامی سہولیات دیں گے تو میرا وعدہ ہے کہ پی ایس ایل کے میچ یہاں کروائیں گے اس موقع پر صوبائی پارلمانی سیکرٹری خواجہ محمد وسیم بٹ،ضلعی چیئرمین احمد اقبال ،چیئرمین بلدیہ پیر سید اظہر الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات