مظفرآباد‘ سالانہ امتحانات ختم ہوئے تقریباً 2ماہ ہونے کو ہیں ٹیچر فائونڈیشن کی جانب سے آنے والی کتابیں مارکیٹ میں نہ پہنچ سکیں

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں سالانہ امتحانات ختم ہوئے تقریباً 2ماہ ہونے کو ہیں ٹیچر فائونڈیشن کی جانب سے آنے والی کتابیں مارکیٹ میں نہ پہنچ سکیں ،ملازمین نے ٹی اے ڈی اے اور اپنی کمیشن کے چکر میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع کا طواف شروع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری پرائیویٹ اسکولوں میں سالانہ امتحانات ختم ہوگئے اٴْس کے باوجود ٹیچر فائونڈیشن مظفرآباد مارکیٹ میں کتابیں لانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں جبکہ ٹیچر فائونڈیشن کے کمیشن مافیا گروپ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کردیے ہیں جہاں وہ اپنے من پسند بک ڈپوز مالکان کو من پسند کمیشن پر کتابیں فراہم کریں گے ، دوسری جانب ٹیچر فائونڈیشن میں ملازمین کی ایک بڑی فوج سرکاری خزانے پر بوجھ بنی بیٹھی ہے ! وہاں ہر سال کتابوں کی چھپوائی مارکیٹوں میں تاخیر سے آنے کی وجہ ، نہ تو وزیر تعلیم نے نوٹس لیا نہ ہی سیکرٹری تعلیم نے جواب طلب ! یہی وجہ ہے کہ ٹیچر فائونڈیشن سالوں سال کتابوں کی چھپوائی اور تاخیر سے مارکیٹوں میں آنے کی وجہ سے ہزاروں بچے تعلیمی معیار میں پیچھے رہ جاتے ہیں جس کا ذمہ دار کون ہے کوئی پتہ نہیں ہے ، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی فوری طور پر نوٹس لے کر ٹیچر فائونڈیشن سے تاخیر کی وجہ پوچھیں اور ان کے خلا ف سخت سے سخت کاروائی کریں جبکہ ملازموں کی فوج میں بھی کمی کی جائے جس سے سرکاری خزانے کو فائدہ مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :