سابق صدر آصف علی زرداری سے رانا جمیل منج کی ملاقات

مسلم لیگ (ن ) کو چھوڑنے والے رانا جمیل منج کو این اے 136سے اپنا امیدوار نامزد کردیا

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی رانا جمیل منج سے خصوصی ملاقات ،پیپلزپارٹی نے نواز شریف کے رہائشی حلقہ میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے لنگوٹے کس لئے،مسلم لیگ کو چھوڑنے والے رانا جمیل منج کو این اے 136سے اپنا امیدوار نامزد کردیا ،انتخابی مہم کا آغاز بھی رائے ونڈ سے کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالے راجپوت برادری کے سرکردہ رہنما رانا جمیل احمد منج نے بلاول ہائوس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے خصوصی ملاقات کی جس میں سابق صدر نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے رہائشی حلقہ میں رانا جمیل منج کو الیکشن کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار رائے ونڈ کی نشست بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی جس کے لئے پارٹی کو فعال کیا جائے اور حلقہ میں موجود تمام برادریوں کیساتھ رابطہ مزید تیز کیا جائے ۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ رائے ونڈ عالمی اہمیت کا حامل شہر ہے یہاں سے پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی کامیاب ہوا کرتے تھے پیپلز پارٹی اپنی نشست کو دوبارہ واضح اکثریت سے جیتے گی ملاقات نصف گھنٹہ جاری رہی ۔