مولانا عبدالستارنیازی کی 17ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

پیر 30 اپریل 2018 12:26

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ملک کے ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما ، معروف پارلیمنٹیرین اور جمعیت علماء پاکستان کے سابق سربراہ مولانا عبدالستار خان نیازی جو یکم اکتوبر 1915ء کو عیسیٰ خیل میانوالی میں پیداہوکر 2مئی 2001ء کو 86برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے کی 17ویں برسی پرسوں2 مئی بروز بدھ کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان سمیت کئی دیگر سیاسی ، مذہبی ، دینی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیاجائیگا جس میں لحد سے مہد تک مولانا عبدالستار نیازی کی قومی ، ملکی ، ملی، سماجی، سیاسی ، دینی خدمات کو شاندار الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :