نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا‘آصف علی زرداری

پیر 30 اپریل 2018 14:53

نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا‘آصف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا، میں نے مشرف کے مواخذے کااعلان کیا تو نوازشریف پیچھے ہٹ گئے،اینٹ سے اینٹ والا بیان بھی نوازشریف کی ایسی ہی چال میں آکر دیا تھا،سندھ میں نیب اور دیگر اداروں سے کارروائیاں بھی نوازشریف کے کہنے پر ہوئیں، نواز شریف اب بھگتیں،اب کسی صورت ہاتھ نہیں ملائوں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری نے نوازشریف سے دوریوں کی تفصیلات سینئر پارٹی قائدین کے سامنے رکھ دیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے مختلف پیغام بھجواتے رہے، ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، ہم سویلین بالادستی کی نیت سے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے، نواز شریف نے ہمیں ہر موقع پر بیچا، میں سیاست سے ہٹ کر نواز شریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا لیکن انہوں نے میری نیک نیتی کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے نوازشریف سے دوریوں کے راز کھولتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا، میں نے مشرف کے مواخذے کااعلان کیا تو نوازشریف پیچھے ہٹ گئے۔نوازشریف نے پرویز مشرف پرغداری کا مقدمہ بنایا تو ہم نے ساتھ دیا، نواز شریف نے یقین دلوایا وہ پرویزمشرف کوجانے نہیں دیں گے، میں نے مشرف کو جانے نہ دینے کا بیان دیا تو نوازشریف نے انہیں باہر بھجوادیا، پتا چلا نوازشریف مجھے یقین دلوانے سے پہلے مشرف پر ڈیل کرچکے تھے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ والا بیان بھی نوازشریف کی ایسی ہی چال میں آکر دیا تھا۔آصف زرداری نے کہا کہ میرے بیان کا فائدہ لیکر نوازشریف نے راحیل شریف سے معاملات سیدھے کرنیکی کوشش کی، نوازشریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے بہکاتے رہے، ہم نوازشریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ کہیں زیادہ چالاک اور موقع پرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور سویلین بالادستی کی نیت سے ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نوازشریف تجارت کرتے رہے، انہوں نے ہمیں ہر موقع پر بیچا اور ہم ہر بار ان کے دھوکے میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے ہٹ کر نوازشریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا، نواز شریف نے میری نیک نیتی کا فائدہ اٹھایا، سندھ میں نیب اور دیگر اداروں سے کارروائیاں بھی نوازشریف کے کہنے پر ہوئیں، نواز شریف اب بھگتیں،اب کسی صورت ہاتھ نہیں ملائوں گا۔