محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرم موسم کی پیشنگوئی

آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے

پیر 30 اپریل 2018 21:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے کراچی میں گرم موسم کی پیشنگوئی کر دی۔ پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران صبح کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد جبکہ شام کے اوقات میں 45 سے 65 فیصد تک رہے گا۔ دریں اثناء ماہرین صحت نے گرم کی لہر کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :