وفاقی بجٹ میں کمزرور ترین طبقات کی مالی مراعات میں اضافہ کر کے انکی اشک شوئی کی گئی ہے‘ اختر حسین

پیر 30 اپریل 2018 20:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) کے صدر اخترحسین اورجنرل سیکرٹری راجہ محمد ممتاز خان نے وفاقی بجٹ 2018-19 کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہیکہ سابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے مقابلہ میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے نئے وزیر خزانہ حکومت پاکستان پنشنرز کے بعض کمزرور ترین طبقات کو کسی حد تک مالی مراعات کا اضافہ کر کے انکی اشک شوئی کا اچھا آغاز کیا ہے فیملی پنشنرز کو 4500 روپے ماہانہ کی شرح بڑھا کر 7500روپے ماہانہ کرنے اور کم ازکم 6000 رپے سے بڑھا کر دس ہزارروپے کرنے اور 75 سال سے زائد عمر والوں کو پنشن بڑھا کر پندرہ ہزارروپے کرنے سے ان طبقات کی کسی حد تک ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ فیملی پنشن 4500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر کم از کم پندرہ ہزار روپے سے آغاز کرنے اور کم ازکم پنشن کا آغاز بھی پندرہ ہزار روپے کر کے پنشنرز کے موجودہ غیر متوازن غیر منصفانہ عدم کفالت کے حامل اورزیادہ فرق و فاصلے والے ڈھانچے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے منصفانہ ، متوازن بنا کر اضافہ کر دیا جائے ، اور میڈیکل الائونس کی شرح میں 100 فیصد اضافہ دینے کے ساتھ کم پنشن پانے والوں کو مزید ریلیف دیا جائے ، پنشنرز کی فلاح و بہبود کے پنشنرز فائونڈیشن قائم کرنے کے ساتھ زیادہ پنشن پانے والوں اورکم پنشن پانے والوں میں فرق و فاصلہ کو کم کرکے کم ازکم پنشن پندرہ ہزار روپے رکھی جائے ۔