تربیت کے بغیر تعلیم کی ڈگری محض کاغذ کا ٹکڑا ہو تا ہے ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں‘ امیر جماعت اسلامی

پیر 30 اپریل 2018 20:51

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تربیت کے بغیر تعلیم کی ڈگری محض کاغذ کا ٹکڑا ہو تا ہے ،جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ میں انفرادی اور اجتماعی تربیت اور تزکیے کا اہتما م کرتی ہے ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں ،نبی پاک ؐ نے عرب کے جس دور میں دین کی دعوت کا آغاز کیا وہاں ہر طرف جہالت ہی جہالت تھی صحرائے عرب جہالت میں ڈھوبا ہوا تھا قرآن کی روشنی نے اس جہالت کو ختم کیا یہی اہل عرب دنیا کے حکمران بن گئے اور دنیا کو نئی تہذیب دی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کارپوریشن کے زیر اہتمام بیکھ زون میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کارپوریشن سردار قیوم افسر سمیت دیگر راہنمائوں نے خطاب کیا ،تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالدمحمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،یہ خطہ آزاد کروانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہاں قرآن وسنت کے نظام کی بالا دستی ہو گی انفرادی اور اجتماعی طور پرنظام عدل قائم کیا جائے گا ہر فرد اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارے گا نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو گی لیکن بد قسمتی سے یہ مشن اور خواب ابھی ادھورا ہے جماعت اسلامی اسی مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے اس مشن کی تکمیل تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی بستیاں دعوت کی پیاسی ہیں شرط یہ ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن اللہ کے اس پیغام کو لے کر ان تک پہنچیں اور سلیم الفطرت لوگ اس دعوت کو قبول کریں گے اور جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں گے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030ء لے کر نکلی ہے ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں گے ۔