پشاورپولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ کارروائی ،دواشتہاریوں سمیت148جرائم پیشہ گرفتار

پیر 30 اپریل 2018 22:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پشاورپولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ کارروائی، صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی قیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے، آپریشنز اور دیگر کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان سمیت ، 148جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمدکر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورقاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور جاوید اقبال کی نگرانی میں ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں مختلف تھانہ جات ،تھانہ بڈھ بیر ،تھانہ ریگی ،تھانہ متنی ،تھانہ شاہ قبول ،تھانہ داود زئی ،تھانہ چمکنی کی حدود میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے، جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔

(جاری ہے)

آپریشنز میں پشاورپولیس ،سیکورٹی فورسز ،لیڈیز پولیس،سنیفر ڈاگ اوربی ڈی ایس نے حصہ لیا، آپریشنز اور دیگر کاروائیوں کے دوران،قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان تھانہ پھندو کی حدود میں یونس عرف میگے ولد سنگین سکنہ اخون آباد،تھانہ ارمڑ کی حدود میں عمر خان ولد عبدا لمنان سکنہ ارمڑمیانہ سمیت،بغیر نمبر پلیٹ ،بغیر رجسٹر یشن کے موٹر سائیکل چلانے والی35 افراد ، 93جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر انکے قبضے سے ،2عدد کلاشنکوف ،41 عدد پستول 30 بور،05 عدد بندوق ،ایک عددرپیٹر ، سینکڑوں عدد مختلف بورکے کارتوس،8 کلوگرام چرس اعلٰی کوالٹی ،62 گرام ہیرئوئن،15 بوتل شراب برآمدکر کے جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر20 افراد کو گرفتار کر لیے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔