مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے

پیر 30 اپریل 2018 22:51

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے ا نتخابات میں حصہ لینے والے تینوں پینلز کے امیدواروں نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے او ر غیر جانبدار الیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن کمیٹی او نوشہرہ پولیس کی ملی بھگت سے انجمن تاجران کے انتخابات میں مخالفین کے ساتھ ملکر بیلٹ پیپرز پر سٹیمپ لگا کر ہمیں شکست دینے میں اہم کردار ادا کر دیا اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے انتخابات دوبارہ کرائیں جائیں کیونکہ صرف پانچ بیلٹ بکس کے نتائج ظاہر کئے گئے ہیں اور جعلی ووٹ دیکھ کر ہم نے مزید بیلٹ بکسوں کے کھولنے اور ووٹ کی گنتی روکواکر بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اورنگزیب ، جاوید امیر صاحب ، چوہدری ماجد، ضیا ء الدین اور دیگر امیدواروں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ہم نے مقامی عدالت سے حکم امتناعی کے حصول کیلئے رجوع کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے الیکشن کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت حاضر ہونے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مقامی عدالت کے نوٹس میں یہ بات لائی کہ انتخابی فہرستوں میں گڑبڑ موجود اور جعلی ووٹ بنوائے گئے ہیں جس کا ثبوت الیکشن کے روز سامنے آیا اور ہم نے رنگے ہاتھوں جعلی ووٹ پول کرتے ہوئے مخالفین کے حامیوں کو پکڑا تھا ہمارے احتجاج کے باوجود کسی نے بھی کوئی پروا نہ کی اور ہمارے مخالفین پولنگ سٹیشنوں میں کھلے عام بیلٹ پیپرز پر سٹیمپ لگاتے رہے اس لئے ہم اس نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ۔

متعلقہ عنوان :