پی ٹی آئی میوزیکل بینڈبن گئی ہے،مینارپاکستان پرجلسہ نہیںنئی گیتوںکی لانچنگ سیرمنی تھی،انجینئرامیرمقام

پیر 30 اپریل 2018 22:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پورے پاکستان سے لوگوںکوبلاکر50کروڑروپے لگاکر بھی سونامی پلس کی جگہ ناکام ترین جلسہ کیا،تحریک انصاف میوزیکل بینڈبن گئی ہے‘ مینارپاکستان پرجلسہ نہیں نئیںگیتوںکی لانچنگ سیرمنی تھی۔

انہوںنے کہاکہ جلسے میںورلڈکپ،نم یونیورسٹی اورشوکٹ خانم کی ڈاکومنٹری کی بجائے خیبرپختونخوا میںپانچ سالہ کاکردگی دکھانی چاہئے تھی،رات کے اندھیرے میںجلسہ کرنیوالوںکودن کے اجالے سے ڈرلگتاہے۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم کامثال دینے والے کویادرکھناچاہئے کہ قائداعظم نے کبھی کسی کوگالی نہیںدی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ کالام میںلیگی کارکنان اورعمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمختلف سیاسی جماعتوںسے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بحرین سے کالام تک روڈکا11ارب روپے کاعظیم منصوبہ جاری ہے جس سے عوام اورعلاقے کی حقیقی معنوںمیںتقدیربدل جائیگی،اللہ تعالیٰ نے اگرموقع دیاتوان وادیوںکودنیا میںسوئززلینڈکے نام متعارف کرائیںگے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی میںشامل ہونیوالے پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہے انہیںباعزت مقام دیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرنیوالوںکوکبھی پچھتاوا نہیںہوگاوہ اپنے فیصلے پرفخرمحسوس کریںگے۔