Live Updates

لاہور کا کامیاب جلسہ، عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

muhammad ali محمد علی پیر 30 اپریل 2018 19:44

لاہور کا کامیاب جلسہ، عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی تعریف کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) لاہور کے کامیاب جلسے کے بعد عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے کامیاب جلسے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ کسی زمانے میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پورے ملک میں اس قسم کے جلسے کیا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب بدانتظامی اور بڑی کرپشن کے باعث پیپلز پارٹی دور دور تک نظر نہیں آتی۔ اب تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے چھوڑا گیا خلا پر کر دیا ہے۔ تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جو جلسہ کیا ہے وہ ایک بہترین اور متاثر کن تھا۔ واضح رہے کہ ماضی میں فیصل رضا عابدی تحریک انصاف اور عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کی تعریف کرنے پر کوئی عار محسوس نہیں کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات