بلدیہ ملیر میں شب برات کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جان محمد بلوچ

پیر 30 اپریل 2018 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیرعبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر میں شب برات کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، قبرستانوں اور اطراف کی شاہراہوں پربلدیاتی خدمات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے شیر پائو، دلبود اور کالونی گیٹ قبرستان میں شب برات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈیری، ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر،ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان،محکمہ پارک نسیم اختر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ ملیر کو محکمہ ایم اینڈ ای ، پارک اور سولیڈ ویسٹ کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ ملیر کے تمام قبرستانوں میں صفائی، روشنی اور پانی کے انتظامات کے علاوہ جھاڑیوں کی کٹائی مکمل کر لی گئی ہے۔

چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر کے تمام قبرستانوں میں آنے والے زائرین کو بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے یوسیز کے منتخب نمائندوںکے ساتھ مسلسل کوا ٓرڈنیشن رکھا جائے، استقبالیہ کیمپوں پرپینے کے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :