Live Updates

حیدرآباد، آئندہ الیکشن میں ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان مقابلہ ہو گا،ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

اہلسنت جاگ اٹھے ہیں کسی ختم نبوت کے غدار اور ملک میں انتشار پھیلانے والے کو ووٹ نہیں دیں گے، صدر نظام مصطفیٰ محاذ

پیر 30 اپریل 2018 23:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قطب وقت حضرت خواجہ الشاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2018؁ء میں ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان مقابلہ ہو گااہلسنت جاگ اٹھے ہیں کسی ختم نبوت کے غدار اور ملک میں انتشار پھیلانے والے کو ووٹ نہیں دیں گے نوازشریف کی حکومت نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کی ،خواتین کے حقوق کی آڑ میں بے راہ روی اور جنسی تعلقات کی آزادی کے قوانین بنائے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھائیں شعائر اسلام کا تمسخر اڑا یا،کرپشن ،لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیااللہ کے محبوب ﷺ کے محبوب ممتاز قادری کو پھانسی پر چڑھا کراور سودی نظام کو جاری رکھ کراللہ سے کھلی جنگ کی، اللہ نے انہیںذلت اور رسوائی کے عذاب میں مبتلا کردیا اب نہ اقتدار ہے نہ پارٹی کی صدارت بجٹ پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ کوبائی پاس کر کے ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا جو پارلیمنٹ کے کسی فورم کا نمائندہ نہیں ،کیا یہ ووٹ کی عزت ہے یا بے توقیری انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غداروں اور انتشار پھیلانے والوں کا الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ملک سے غداری کرنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں ہمارے قائد علامہ شاہ احمد نورانی نے وطن دشمن ایجنٹوںکو اس وقت بے نقاب کیا تھاجب قائد اعظم کے مزار کے سامنے قومی پرچم جلا کر اس کی بے حرمتی کی گئی تھی ،ہم راء کے ان ایجنٹوں سے قوم کو نجات دلائیں گے اب ہمیں فیصلہ کرنا ہوگاکہ وہ وطن کے غداروں کو ووٹ دیںگے یا وفاداروں اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو ووٹ دیں گے انہوںنے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عشق مصطفیٰ ﷺ رکھنے والے عوام پاکستان اور ختم نبوت سے محبت کرنے والوں کو ووٹ دیںگے انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ نے محبت رسول کی شمع روشن کیں اور بھٹکے ہوؤں کو راہ ہدایت دکھائی آپ اللہ کے مقرب بندے ہیں آپ کا فیض آج بھی قبر انور سے جاری ہے اللہ کے ولیوں سے عداوت اور جنگ کرنے والوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں ندامت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا صاحبزادہ مسرور احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ مفتی محمدمحمود الوری کی ساری زندگی عشق مصطفیٰ اور سنت سول ﷺکی پیروی کرتے ہوئے گزری آپ کے قائم کردہ ادارے سرچشمہ ہدایت ہیں آپ کی تربیت سے فیض یافتہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر دین حق کی خدمت میں معمور ہیں اللہ اس خانوادے کو سلامت رکھے صاحبزادہ عزیر محمود الازھری ،صاحبزادہ فائر محمود الازھری ،ڈاکٹر قاضی معین الدین ،قاری نیازاحمد نقشبندی ،علامہ طاہر محمود اعوان ،علامہ قاری محمد شریف نقشبندی ،علامہ اسلم رضا الازھری،علامہ رجب علی سکندری صاحبزادہ محمد انیق الوری،صاحبزادہ محمد ربیع الوری نے بھی خطاب کیاصاحبزادہ عاطر محمود الوری نے نعت رسول مقبول ﷺ سے قلوب کو منور کیاعرس کی تقریب میں ممتاز عالم دین ،علماء و مشائخ ،مختلف اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی چادر پوشی اور دعا کے بعد لنگر پیش کیا گیا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات