حافظ عبد اللہ شاہ ؒ کا سالانہ عرس 21تا 28دسمبر 2017آگرہ، بھارت میں منعقد ہو گا

وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی زائرین سی16مئی، 2017تک درخواستیں طلب کر لیں

پیر 30 اپریل 2018 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) حضرت حافظ عبداللہ شاہ ؒ کا سالانہ عرس 21تا 28دسمبر، 2017 آگرہ، بھارت میں منعقد ہو گا۔وزارتِ مذہبی امورنے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 16مئی، 2017 تک اپنے مرتب کردہ نئے فارم پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ 150پاکستانی زائرین عرس میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اگر درخواستیں اس تعداد سے زیادہ وصول ہوئیں تو 31مئی، 2017کودِن 11بجی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے 150 زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔

عرس سے متعلق دیگر ہدایات اور درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.org اور www.mora.gov.pk سے یا وزارت کے فیس بک پیج www.facebook.com/mora.official سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ پرانے فارموں پر کوئی بھی درخواست قابل ِ قبول نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :