Live Updates

الیکشن سے قبل کئی سیاستدان پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، پنجاب میں اب پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کا مقابلہ ہو گا،

پہلی بار ایک طاقتور کو کوئی قانون کے نیچے لے کر آیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 23:20

الیکشن سے قبل کئی سیاستدان پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، پنجاب میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل کئی سیاستدان پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، پنجاب میں اب پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کا مقابلہ ہو گا، پہلی بار ایک طاقتور کو کوئی قانون کے نیچے لے کر آیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں اب پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کا مقابلہ ہو گا،الیکشن سے قبل کئی سیاستدان پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں،کچھ اچھے اور کچھ بدنام سیاستدان پارٹی میں آنا چاہتے ہیں،لاہور جلسے کا مقصد عوام کو گیارہ نکات بتانا تھا،پہلی بار ایک طاقتور کو کوئی قانون کے نیچے لے کر آیا ہے،مقصد تاثر غلط ثابت کرنا تھا کہ لوگ عدلیہ کے فیصلوں سے ناخوش ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات