مقبوضہ کشمیر ،بھارتی درندگی میں اضافہ،فائرنگ سے 3کشمیری جوان شہید،درجنوں زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر گولیوں اور آنسو گیس کے شیل کی بوچھاڑ،سڑکیں بلاک، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل

پیر 30 اپریل 2018 23:24

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی میں اضافہ ہوگیا، بھارتی فوج کی تازہ درندگی میں فائرنگ سے 3کشمیری جوان شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، بھارتی فوجنے مظاہرین پر گولیوں اور آنسو گیس کے شیل کی بوچھاڑ کر دی،مقبوضہ کشمیر میں سڑکیں بلاک، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقمقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی میں اضافہ ہوگیا، بھارتی فوج کی تازہ درندگی میں فائرنگ سے 3کشمیری جوان شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، بھارتی فوجنے مظاہرین پر گولیوں اور آنسو گیس کے شیل کی بوچھاڑ کر دی،مقبوضہ کشمیر میں سڑکیں بلاک، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔

کشمیرکے ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ اور آسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جنہں روکنے کیلئے تمام بڑی سڑکوں کو بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔گذشتہ روز بھارتی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد بھارتی قابض فوج نے شہریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔وادی کے مخلتف اضلاع میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں اور خوااتین کو حراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔