ْ مشتاق احمدرئیسانی کی دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد، فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 30 اپریل 2018 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمدنورمسکانزئی اور جسٹس محمدہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبر ریفرنس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین پیش ہوئے ۔جبکہ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔یاد رہے اس سے قبل بھی سابق سیکرٹری خزانہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے ۔