راولپنڈی ، سٹی ٹریفک پولیس کا ’’ہم یہاں آ پ کی خدمت کے لئے موجود ہیں‘‘ کے سلوگن کے تحت ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے آگاہی مہم شروع

پیر 30 اپریل 2018 23:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ’’ہم یہاں آ پ کی خدمت کے لئے موجود ہیں‘‘ کے سلوگن کے تحت روڈ یوزرز میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کر دی ہے اس حوالے سے گزشتہ روز مال روڈ پر واقع مختلف اشاروں پر ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے بذریعہ ٹریفک آگاہی بورڈزشہریوں کو سٹاپ لائن پر کھڑے ہو کر ہاتھوں میں آگاہی بورڈز اٹھا کر ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی ٹریفک آگاہی بورڈز پر سلوگن تحریر تھیں کہ’’ ہم یہاں آپ کی خدمت کے لئے موجود ہیں ‘‘ اس کے علاوہ ٹریفک کے اشارے محافظ ہمارے،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں،دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ،گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں ،گاڑی اپنی لائن میں چلائیں ، تیز رفتاری باعث ہلاکت ہے،راستہ دینے کے اصول کو اپنایا جائے تو ٹریفک رش نہیں بنتا ، غلط پارکنگ سے گریز کریں، دورانِ ڈرائیونگ ذمہ دار شہری اور اچھے ڈرائیور ہونے کا ثبوت دیں ‘‘ اور دیگر سلوگن تحریر تھیںاس دورا ن ایجوکیشن ٹیم نے اشاروں پر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو بڑے دلکش انداز میں سلوٹ پیش کیا اس موقع پر چیف ٹریفک افسر ایس ایس پی بلال افتخار نے موٹر سائیکل سواروں ، گاڑی کے ڈرائیوروں اوردیگر روڈ یوزرز میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور فرینڈلی پولیسنگ کے تحت روڈ یوزرز میں پھول اور ٹافیاں بھی تقسیم کی گئی سی ٹی اونے کہا کہ ہر روڈیوزرز دورانِ ڈرائیونگ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرے دوسروں کے لئے احساس کا جذبہ رکھے اور ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور پارکنگ قوانین پر عمل کرے تو شہریوں کو پہلے سے زیادہ بہتر ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں کیونکہ ٹریفک پولیس بھرپور انداز میں شہریوں کو ٹریفک سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔