گوجرخان،قتل،ڈکیتی اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں ملوث خطرناک ڈکیتوں کے آٹھ رکنی بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ اصغر علی شاہ سمیت 4ارکان گرفتار

آباد اورکلرسیداں میں ڈکیتی کی 15وارداتوں کا اعتراف،ساڑھے آٹھ لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات ،بھاری اسلحہ اور دیگر سامان کی بر آمد

پیر 30 اپریل 2018 23:40

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ایس ایس پی آپریشنزمحمد بن اشرف نے قتل،ڈکیتی اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں ملوث خطرناک ڈکیتوں کے آٹھ رکنی بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ اصغر علی شاہ سمیت 4ارکان کی گرفتاری،فیصل آباد اورکلرسیداں میں ڈکیتی کی 15وارداتوں کے اعتراف،ساڑھے آٹھ لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات ،بھاری اسلحہ اور دیگر سامان کی بر آمدگی کا انکشاف کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمزکے خاتمہ کیلئے ایک ہفتہ کے اندراندرون شہرریسکیو15کی بحالی اور تحصیل بھر میں اسکے آغاز کی ہدایت کی ہے ،15کی بحالی کایہ حکم انہوں نے ایس پی صدر سید بہار احمد شاہ،ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز اور سرکل تھانیداروںکی پریس کانفرنس میںغیر فعال ون فائیو کے حوالہ سے آ ن لائن کی نشاندہی پر جاری کیا،انہوں نے چوکی انچار ج قاضیاںاعزاز عظیم کو تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ اپریل کے دوران مجموعی طور پرخطرناک مجرموں اورملزمان سمیت 652جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ایک کار،کیری،لاکھوں روپے نقدی ،گائے،بچھڑا وغیرہ بھی بر آمد کیا

متعلقہ عنوان :