پاک فوج کے زیرنگرانی جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے کیمپس کا انعقاد

پیر 30 اپریل 2018 23:41

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی زیر نگرانی جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کے علاوہ ان کو ادویات بھی فراہم کئے گئے۔جنوبی وزیرستان میں اس سلسلے میں کل 13کیمپ لگائے گئے تھے۔جس میں کل 11344 جانوروں کو ویکسی نیشن کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج 55بریگڈ کی زیر نگرانی میں جانوروں کو مختلف قسم کے امراض سے بچانے کے لئے ویکسی نیشن کے علاوہ ان کو ادویات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے محکمہ لائیوسٹاک کے سپروائزر ڈاکٹر اجمل برکی کی سربراہی میں مختلف علاقوں کل 13کیمپ لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جس میں لدھا ، شپیشتن ،سام ،کانی گرم،مردار الگاڈ ،چلغوزی ،اسمان منزہ ،غریباب اور قرب و جوار کے دیگر علاقوں میں بھی ٹیمیں بھیج کر کیمپ لگائے گئے تھے۔جس کی وجہ سے اب تک 11344 چھوٹے بڑے جانوروں کو پاک آرمی کی نگرانی میں ای ٹی وی،سی سی پی یو ویکسی نیشن کے علاو ہ دیگر ادویات بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بی ٹی وی اور ای ٹی وی اور بی کیو وی بھی دئے گئے ہیں جبکہ جانوروں میں پائے جانے والے مختلف قسم کے کیڑوں نکالنے کے علاوہ زیادہ سے زیاد ہ دودھ دینے والا پاؤڈر بھی دیا گیا ہے۔اس موقع پر قبائلی عوام سے باتچیت کرتے ہوئے محکمہ لائیوسٹاک جنوبی وزیرستان کے سپروائز ڈاکٹر اجمل برکی نے کہا کہ پک آرمی ، فاٹا سیکرٹریٹ قبائلی عوام کو چھوٹے اور بڑے مویشی پالنے کے ساتھ ساتھ ان کی مختلف قسم کے امراض سے روکنے کے لئے ویکسی نیشن اور دیگر ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے ۔

تاکہ صحت مند جانوروں سے مقامی طورپر گوشت کے علاوہ ان سے زیادہ سے زیادہ دودوھ بھی حاصل کی جاسکے ۔ قبائلی عوام کی ضروریات اپنے ہی گھر اور علاقے میں ہی پورے ہوسکیںاور قبائلی عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔