عوامی خدمت ہماری سیاست کامحور ہے،سیف اللہ برادران

پیر 30 اپریل 2018 23:41

لکی مروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) حلقہ پی کے 91لکی مروت میں درجنوں سر کردہ اہم شخصیات و کارکنوں نے اپنے خاندانوں و دیگر سینکڑوں ساتھیوں و حامیوں سمیت جے یو آئی سے مستعفی ہوکر سیف اللہ برادران گروپ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور برادران کے علاقائی حدمات کو بے حد سراہا گیا ،یہ اعلان حلقہ پی کے 91کے علاقہ دولت خیل میں سیف اللہ برادران اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں بہت بڑے شمولیتی اجتماع میں کیا،شمولیتی اجتماع سے سابق و فاقی وزراء انور سیف اللہ خان اور سلیم سیف اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے ان کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قوم میں شعور بیدار ہوچکی ہے اور اچھے و برے میں فرق کرسکتے ہیں جو کہ انتہائی خوشی کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کو حل کی بجائے مسائل بڑھا رہی ہے اور ماضی کی طرح گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہ کرسکا اور ضلع کو کھنڈ رات میں تبدیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ سیف اللہ برادران نے انتہائی مشکل وقت میں اہلیان لکی مرو ت کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے قوم کے لئے حقو ق لائے ہیں اور آبنوشی ،آبپاشی ، بجلی اور رابطہ سڑکوں کا جال بچھاتے ہوئے ، گمبیلا پل ، چشمہ و لکی لنک روڈ ز بوائز و گرلز کالجز ضلع و تحصیل ہسپتالوں ، گریڈ سٹیشنز ، کیڈ ٹ کالج کے علاوہ دیگر میگا پراجیکٹس سمیت چھو ٹے بڑے منصوبہ جات ور روزگار کی فراہمی خالصتا ان کے خاندان کے مرہوں منت ہیں ، انشاء اللہ وہ آئندہ اقتدار میں اکر ضلع میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے ۔