پاکستان اور کینٹ کائونٹی کے مابین پریکٹس میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہو گیا

پیر 30 اپریل 2018 23:44

کینٹربری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان اور کینٹ کائونٹی کے مابین جاری ٹور میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ امپائرز نے جائزے کے بعد آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹربری کے سینٹ لارنس کرکٹ گرائونڈ میں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے روز بھی تیز بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 168 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں کینٹ کائونٹی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنائے تھے۔